کراچی، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 17 گھنٹے بعد بجلی بحال، پانی کی فراہمی شروع

2725874 Dhabejipumpstation 1729084000



کراچی:

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 17 گھنٹے بعد بجلی بحال کردی گئی تاہم بجلی کی بندش کے باعث شہر کو 198 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 10 میں سے 8 پمپس کو فعال کرکے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق کے تھری پمپس ہاؤس کے ایک فیڈر کی بجلی بحال کرنے کے لیے کے الیکٹرک کے اقدامات جاری ہیں، بجلی کی مکمل بحالی کے بعد پانی کی فراہمی مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ