Pakistani dramas are starting to appear in real life, viral divorce video sparks new debate

web pic 2026 11 15t220812 3671794762530 0


پاکستانی ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کے کچھ مناظر حقیقی زندگی میں دہرائے گئے ہیں جہاں طلاق کی ایک وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

سوشل میڈیا پر طلاق کی وائرل ویڈیو میں جب شوہر کو پتا چلا کہ میری بیوی کسی دوسرے شخص سے محبت کرتی ہے تو شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق دی اس کی ویڈیو بنائی اور اس ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپلوڈ کر کے پبلک کر دیا ۔

آپ کو یہ جان کے حیرت ہوگی کہ یہ پورا معاملہ پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی ہی کہانی لگتی ہے، طلاق لینے والی خاتون کی زندگی میں  اچانک سے ’میرے پاس تم ہو‘ ڈرامے کے کریکٹر شاہوار احمد کی طرح ایک شاہوار آجاتے ہیں جن کا نام عادل ہے۔

اس کے بعد یہ خاتون بالکل بھی شرم ساز نہیں ہوتی بلکہ یہ اپنے آپ کو ’میرے پاس تم ہو‘ کی مہوش تصور کرنے لگتی ہے اور پھر ایک ہیروئن کی طرح سینہ تان کے اپنے شوہر کے سامنے بیٹھیی ہیں اور ڈائیلاگ کرتی ہیں کہ مجھے کسی اور سے محبت ہے میں تمھارے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔

اس پر ان کے شوہر بھی بجائے اس کے کہ خاندان کے 4 بندوں کو بلا کر کوئی فیصلہ کیا جائے، وہ بھی ’میرے پاس تم ہو‘ کے دانش بن جاتے ہیں اور اپنا موبائل نکال کر اس شخص کا نمبر ملاتے ہیں جس سے اسکی بیوی محبت کرتی ہے۔ اور پھر وہ اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہے  اور فون پر ہی بیوی کے سامنے اس شخص کو تائید بھی کرتا ہے کہ میری بیوی کا بہت خیال رکھنا ، اس کو جو کچھ میں نہ دے سکا آپ اس کو دے دینا۔

بات یہاں پر ختم نہیں ہوتی بلکہ ڈرامے کا ایک اور منظر بھی دہرایا جاتا ہے جب  ’میرے پاس تم ہو‘ میں مہوش کی رخصتی ہوتی ہے اور جس طرح وہ روانہ ہوتی ہے ویسا ہی  ایک پورا سین ریکارڈ کیا جاتا ہے وہ لڑکی گھر میں  اپنا سامان ایک بیگ میں پیک رکھتی ہے اور پھر سامنے سے دروازہ کھلتا ہے  اور وہ لڑکی جو خود کو  ڈرامے کی مہوش تصور کرتی ہے گھر سے روانہ ہوجاتی ہے۔

طلاق کی اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد تنقید کی جارہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ یہ پاکستانی ڈراموں کا اثر ہے جس کی وجہ سے آج  طلاق کی اس طرح ویڈیو دیکھنے کو ملی۔

بعض صارفین کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کی بجائے اس کو طلاق دے دی ہے جو نسبتاً قتل سے بہتر ہے۔ تاہم صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے جاری ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ