جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان سے طلاق کے 22 سال بعد دوسری شادی کر لی

fotojet 2026 09 14t161817 2541789384854 0


سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے 22 سال بعد دوسری شادی کر لی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 52 سالہ جمائما گولڈ اسمتھ نے 62 سالہ آئرش-آسٹریلوی فنانسر کیمرون او ریلی سے نجی تقریب میں شادی کی۔

جمائما کی شادی کی تصدیق ان کی بھابھی جمائما جونز کی سوشل میڈیا پوسٹ سے ہوئی۔ انہوں نے جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ کے ساتھ شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جمائما اور کیمرون کی شادی کا جشن منا رہے ہیں۔

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما 12 ماہ کی ڈیٹنگ کے بعد کروڑ پتی فنانسر سے  شادی کےلیے تیار - ایکسپریس اردو

دونوں تقریباً ایک سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے اور ان کی ملاقات فلموں اور دستاویزی منصوبوں سے متعلق کام کے دوران ہوئی تھی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ