عدالت نے واضح کردیا احتجاج کے نام پر سرکاری مشینری استعمال نہیں ہوسکتی، طارق فضل

tariq fazal1779261130 0



اسلام آباد:

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے لانگ مارچ میں سڑکیں بند نہ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کی بالادستی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت نے واضح کر دیا کہ سیاسی سرگرمی اور احتجاج کے نام پر ریاستی مشینری کے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی، احتجاج کے نام پر شہریوں کے معمولاتِ زندگی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پی ٹی آئی کی سیاست کا محور آج بھی احتجاج، دھرنے، مارچ اور سڑکوں کی سیاست ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کے لیے مینڈیٹ نہیں دیا، خیبر پختونخوا کے عوام نے حکومت کو تعلیم، صحت، روزگار اور ترقی پر توجہ دینے کے لیے مینڈیٹ دیا، صوبائی حکومت کی ذمہ داری عوامی مسائل کا حل اور امن و امان یقینی بنانا ہے، عوام نے مینڈیٹ حکومت چلانے اور خدمت کرنے کے لیے دیا ہے، احتجاج کرنے کے لیے نہیں، خیبر پختونخوا کے عوام اپنے حکمرانوں سے صوبے کی کارکردگی کا حساب مانگ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام پوچھ رہے ہیں کہ اسپتال، اسکول، سڑکیں، روزگار اور امن و امان کے مسائل کب حل ہوں گے؟ پی ٹی آئی کو احتجاج اور مارچ کی سیاست سے نکل کر خیبر پختونخوا کے عوام کو جواب دینا ہوگا، حکومت سڑکوں پر نہیں، کارکردگی سے چلائی جاتی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ