کراچی:
شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
چھیپا حکام کے مطابق فیروزآباد پولیس کا شہید ملت روڈ پر ہل پارک کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کار لفٹر ہیں، کارروائی کے دوران ان کا ایک ساتھی کار سمیت فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت جہانزیب کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب گلبہار پولیس کا لیاری ندی کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

