5.2 شدت کازلزلہ خوف و ہراس پھیل گیا

news 1789465140 3135



news 1789465140 3135

(ویب ڈیسک) کولمبیا میں 5.2 شدت کے زلزلے کا جھٹکے محسوس کئے گئے،جس کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شنہوا کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) نے بتایا کہ منگل کی صبح کولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز ابتدائی طور پر 4.43 ڈگری شمالی عرض البلد اور 76.74 ڈگری مغربی طول البلد پر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی سے لبنانی ہم منصب کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے، انٹیلیجنس شیئرنگ پر اتفاق

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کولمبیا میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی ہے۔

7.4 شدت کا زلزلہ صبح کے وقت آیا تھا جس کے بعد تقریباً 100آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے تھے۔

تباہ کن زلزلے سے رہائشی عمارتیں، مکانات، اسکول اور طبی مراکز شدید متاثر ہوئے تھے، متعدد عمارتوں میں دراڑیں پڑگئیں، جبکہ کئی عمارتیں جھک گئیں یا مکمل طور پر منہدم ہوگئیں۔

سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں ریسکیو اہلکاروں نے پوری رات کرینوں، کھدائی کرنے والی مشینوں اور بعض مقامات پر ہاتھوں سے ملبہ ہٹا کر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کو جاری رکھا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ