غزہ پر اداکارہ کے بیان کے بعد فرانس۵؍ کا پروگرام ری پلے سے ہٹا دیا گیا

hroin 14 d


پیرس — فرانس کے معروف ادبی پروگرام "La Grande Librairie” میں اداکارہ و مصنفہ ایڈیل ہینل کے غزہ سے متعلق بیان پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ فرانس ٹیلی ویژنز نے ۹؍ ستمبر کو نشر ہونے والے پروگرام کا ری پلے عارضی طور پر اپنے آن لائن پلیٹ فارم سے ہٹا دیا۔
ہینل نے پروگرام کے "کارٹ بلانش” حصے میں کہا کہ "اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کر رہا ہے اور فرانس اس میں شریک ہے،” اور اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کیا۔ فرانس ٹیلی ویژنز نے اسے سنسرشپ قرار دینے سے انکار کیا اور کہا کہ یہ اقدام نگران ادارے ‘Arcom’ کے جائزے تک "احتیاطی” ہے، کیونکہ نشریاتی ضابطے کے تحت متنازع موضوعات پر متوازن نقطۂ نظر پیش کرنا لازم ہے۔
بائیں بازو کی جماعت ‘La France Insoumise’ نے اس اقدام کو سنسرشپ قرار دیا، جبکہ دائیں بازو کے ایک رکنِ پارلیمنٹ نے ہینل کے بیان کو "حماس کے حق میں پروپیگنڈا” کہا۔ ہینل نے خود ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اسی خاموشی کی مثال ہے جس کا وہ پروگرام میں ذکر کر رہی تھیں۔

متعلقہ پوسٹ