افغانستان: اسکول کے قریب دھماکا، 7 طلبہ جاں بحق، 97 افراد زخمی

IMG 20261128 154012


کابل: افغانستان کے صوبہ کنڑ کے دارالحکومت اسد آباد کے علاقے اندر سیر میں ایک اسکول کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم 7 طلبہ جاں بحق جبکہ 97 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ صوبائی اسپتال کے سربراہ مولوی داد نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی ابتدائی تعداد کی تصدیق کی ہے۔
مقامی حکام کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10 بجے اسکول کے قریب ایک رہائشی مکان میں ہوا، جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد موجود تھا۔ دھماکے کی شدت سے قریبی اسکول اور آس پاس کے علاقے متاثر ہوئے۔
کنڑ صوبائی اسپتال کے سربراہ مولوی داد نے کہا کہ یہ ابتدائی اعداد و شمار ہیں اور متاثرہ افراد کی مزید جانچ کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکام نے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ دھماکے کی اصل نوعیت اور ذمہ داران کا تعین ابھی نہیں ہو سکا۔
کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھماکا اسکول کے قریب دھماکا خیز مواد ذخیرہ کرنے والے مکان سے شروع ہوا، تاہم حکام نے ابھی اس حوالے سے حتمی تصدیق نہیں کی ہے۔

متعلقہ پوسٹ