
(ویب ڈیسک)چین نے مچھلی کی طرح پانی میں تیرنے اور زیرِ آب رکاوٹوں سے خودکار طور پر بچنے کی صلاحیت رکھنے والا جدید روبوٹ متعارف کرا دیا ہے۔
’’بی جی-5 گولڈن ڈریگن فش‘‘ نامی یہ روبوٹ چین میں بایومیمیٹک روبوٹکس کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کی نمایاں مثال قرار دیا جارہا ہے۔
China has developed a bionic fish robot that swims like a real fish and monitors its underwater surroundings in real time using head mounted sonar. pic.twitter.com/pcAIIB5dRC
— Science girl (@sciencegirl) September 12, 2026
یہ روبوٹ بیجنگ کے شوگانگ پارک میں منعقد ہونے والے 2026 چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ اِن سروسز میں پیش کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:عامر خان پہلی مرتبہ سپر ہیرو بنیں گے
اسے بویا گونگ ڈاؤ میرین ٹیکنالوجی گروپ نے تیار کیا ہے، جبکہ اس کے ڈیزائن کے لیے سنہری اروانا مچھلی سے تحریک حاصل کی گئی ہے۔
روایتی زیرِ آب ڈرونز کے برعکس بی جی-5 پروپیلر کے ذریعے حرکت نہیں کرتا۔
اس میں نصب لچک دار اور کئی جوڑوں پر مشتمل دم لہراتی حرکت پیدا کرکے روبوٹ کو پانی میں آگے بڑھاتی ہے۔
اس طریقہ کار کا مقصد مچھلی کے قدرتی اندازِ حرکت کی نقل کرنا ہے۔

