آئی جی اسلام آباد کا شہر بھر کا دورہ، سکیورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

aei ji aslam abad1789510420 0



اسلام آباد:

آئی جی اسلام آباد سہیل چوہدری نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور پولیس کی فیلڈ ڈپلائمنٹ کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران سینئر پولیس افسران بھی آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ تھے۔ سہیل چوہدری نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔

سینئر پولیس افسران نے آئی جی اسلام آباد کو شہر کی سکیورٹی صورتحال اور پولیس آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی جبکہ متوقع لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے تناظر میں پولیس کی آپریشنل تیاریوں اور ریسپانس میکنزم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد نے افسران کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

سہیل چوہدری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ