IRGC Spokesman Responds – ایکسپریس اردو

the end1795372072 0


ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے ترجمان نے امریکی ڈرونز کو مسلسل مار گرائے جانے کے واقعات پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے ایک تصویر جاری کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی ایم کیو-9 ڈرون کا آپریٹر طیارہ تباہ ہونے سے چند لمحے قبل اپنی اسکرین پر کیا دیکھتا ہے۔

ایران کے خبر رساں ادارے کے مطابق بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے نے ایک تصویر شیئر کی جس پر کیپشن درج تھا کہ ’’آخری تصویر جو ایم کیو-9 ڈرون آپریٹر اپنے طیارے کی تباہی سے چند لمحے قبل اسکرین پر دیکھتا ہے۔‘‘

تصویر میں امریکی آپریٹر کے مانیٹر پر ایک میزائل کو ڈرون سے ٹکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ اس پر نمایاں طور پر انگریزی الفاظ  THIS IS THE END (یہ اختتام ہے) درج ہیں۔ یہ تصویر ایران کے فضائی دفاعی نظام کے ہاتھوں امریکی ڈرونز کی تباہی پر طنزیہ انداز میں بنائی گئی ہے۔

یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاسدارانِ انقلاب نے گزشتہ چند روز کے دوران درجنوں امریکی ایم کیو-9 اور ایم کیو-1 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے تازہ ترین اعلانات کے مطابق 21 نومبر کو آبنائے ہرمز کے اوپر 58 واں امریکی ایم کیو-9 ڈرون روک کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

اسی طرح 22 نومبر کو پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں 20 واں امریکی ایم کیو-1 ڈرون تباہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ