پاک بھارت ٹاکرا؛ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایشین ہاکی فیڈریشن سے بڑا مطالبہ

phf1761984869 0



پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے جاری بیان میں کہا کہ ہم نے ایشین ہاکی فیڈریشن سے مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 کے ٹورنامنٹ یا پاکستان کے تمام میچز کسی غیر جانب دار مقام (نیوٹرل وینیو) پر منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔

یہ فیصلہ پاک بھارت موجودہ دوطرفہ حساس صورتحال اور سیکیورٹی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ ہمارے قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ایک محفوظ، باوقار اور سازگار ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایشین چیمپئنز ٹرافی اور عالمی ہاکی کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ ہم بھارت سمیت تمام ایف آئی ایچ (FIH) رکن ممالک کے خلاف میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں اور کھیل کو سیاست سے پاک رکھنے کے نظریے پر قائم ہیں۔

ہمیں قوی امید ہے کہ ایشین ہاکی فیڈریشن پاکستان کی بلا تعطل اور مکمل شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ہماری غیر جانب دار مقام کی اس باوقار تجویز پر مثبت فیصلہ کرے گی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ