لاہور میں بارش کے بعد واسا کا نکاسی آب آپریشن جاری

rain lahore1779401481 0



لاہور:

لاہور میں بارش کے بعد واسا کا نکاسی آب آپریشن جاری ہے جبکہ ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نکاسی آب کے کاموں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

واسا کے مطابق اپر مال میں سب سے زیادہ 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ تاج باغ ڈسپوزل پر 21.2، تاج پورہ ایس ڈی او آفس میں 19.4، جوہر ٹاؤن ایس ڈی او آفس میں 19.2 اور نشتر ٹاؤن ڈائریکٹر آفس میں 18.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

گارڈن ٹاؤن علی بلاک میں 18.4، اقبال ٹاؤن ایس ڈی او آفس میں 17.4، چوک ناخدا میں 17.2، لکشمی چوک اور سمن آباد ایس ڈی او آفس میں 15.2، 15.2 جبکہ شادی پورہ میں 14.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جیل روڈ پر 10، ایئرپورٹ پر 9، پانی والا تالاب میں 9.2، اسلام پورہ بازار میں 8.8 اور نشتر ٹاؤن ڈسپوزل پر 7.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

مناواں میں 3.2، واسا ہیڈ آفس گلبرگ اور شاہدرہ میں 5، 5 جبکہ کاہنہ ایس ڈی او آفس میں 5.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

واسا حکام کے مطابق شہر میں بارش کے دوران نکاسی آب کا آپریشن جاری ہے اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے عملہ اور مشینری متحرک ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ