Fan foot gets caught under Salman Khan car tire actor gets angry

salman khan1781335812 0


بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں مذہبی تہوار کے موقع پر پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے نے توجہ حاصل کرلی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان تہوار میں شرکت کے لیے پہنچتے ہیں تو ان کی گاڑی کے اطراف مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہوجاتی ہے۔ ہجوم بہت زیادہ ہونے کے باوجود گاڑی آہستہ آہستہ آگے بڑھتی رہتی ہے۔

اسی دوران ایک مداح کا پاؤں گاڑی کے ٹائر کے نیچے آجاتا ہے۔ صورتحال کا علم ہوتے ہی سلمان خان نے فوری طور پر ردعمل دیا اور ڈرائیور پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے گاڑی روکنے کی ہدایت کی۔

اداکار کی جانب سے فوری مداخلت کا مقصد متاثرہ مداح کو مزید نقصان سے بچانا تھا۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سلمان خان کے اس اقدام پر تبصرے کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اداکار نے ہجوم کے درمیان پیش آنے والے حادثے کو فوری طور پر محسوس کیا اور گاڑی رکوانے کی کوشش کی۔

ویڈیو کے حوالے سے صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جبکہ واقعے نے سلمان خان کے مداحوں کی بڑی تعداد اور ان کے گرد موجود ہجوم کی صورتحال کو بھی نمایاں کردیا ہے۔
 





Source link

متعلقہ پوسٹ