27 منٹ پرواز  اور 5 ڈالر خرچ، نیویارک میں ای جہاز کی اڑان نے سب کو حیران کر دیا

web pic 611789781426 0



پٹرول و ڈیزل کے ساتھ ساتھ جیٹ فیول کی مسلسل بڑھتی قیمت عالمی جہاز ساز کمپنیوں کو مجبور کر رہی کہ وہ بجلی سے چلتے مسافر بردار ہوائی جہاز ایجاد کرنے کی سعی کریں۔

اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک امریکی کمپنی، ہارٹ ایرواسپیس نے 30نشستوں والا ’’X1‘‘ نامی ہوائی جہاز ایجاد کر لیا۔ یہ 76 فٹ لمبا اور 25 ہزار پونڈ وزنی ہے۔

 حال ہی میں نیویارک میں اس کی پہلی اڑان کامیابی سے انجام پائی۔یہ پرواز گیارہ سو فٹ کی بلندی پر صرف بیٹری پاور کی مدد سے 27 منٹ جاری رہی۔

اس دوران بجلی کا خرچ صرف ’’5 ڈالر‘‘رہا جوروایتی جیٹ فیول کے مقابلے میں حیران کن حد تک انتہائی کم ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ