دنیا کے معروف امریکی یوٹیوبر اور اسٹریمر آئی شو اسپیڈ نے مسلسل 52 گھنٹے سے زائد جاگ کر مقبول ویڈیو گیم جی ٹی اے 6 کی کہانی مکمل کر لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی شو اسپیڈ نے گیم کی ریلیز کے موقع پر لائیو اسٹریمنگ شروع کی اور تقریباً 52 گھنٹے 30 منٹ تک بغیر سوئے گیم کھیلتے رہے۔
یوٹیوبر نے پہلے 40 گھنٹوں میں ہی گیم کی 80 فیصد سے زائد مرکزی کہانی مکمل کر لی تھی جبکہ ہزاروں مداح ان کی طویل لائیو اسٹریمنگ دیکھتے رہے۔
مسلسل دو دن سے زیادہ جاگنے کے باعث یوٹیوبر شدید تھکن کا شکار نظر آئے اور کئی مرتبہ نیند کی کمی کا اعتراف بھی کیا۔ تاہم گیم مکمل کرنے کے بعد خوشی منانے کے بجائے وہ کہانی کے اختتام سے مایوس دکھائی دیے اور جذباتی ہو کر رونے لگے۔
رپورٹ کے مطابق آئی شو اسپیڈ جی ٹی اے 6 مکمل کرنے والے پہلے اسٹریمر نہیں تھے۔

