وزیر اعظم شہباز شریف پیر کی شام امریکا پہنچیں گے

1001343664.webp


وزیر اعظم شہباز شریف پیر کی شام امریکا پہنچیں گے

وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف پیر کی شام امریکا پہنچیں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران قیام امن کی کوششوں اور جاری تنازعات کے حل پر بات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خطے میں جاری تنازعات کے عالمی صورتحال پر منفی اثرات پر بھی گفتگو کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور جاری تنازعات کے حل اور قیام امن کی کوششوں سے متعلق بات کریں گے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ