27 ستمبر کے مارچ سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد پولیس کو نیٹ لانچر فراہم کردیا گیا

نیٹ لانچر.webp


27 ستمبر کے مارچ سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد پولیس کو نیٹ لانچر فراہم کردیا گیا

اسلام آباد پولیس نے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے نیٹ لانچر کے استعمال کی ریہرسل مکمل کرلی۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 27 ستمبر کے مارچ کے پیش نظر وفاقی پولیس کو مظاہرین سے نمٹنے کے لیے جدید نیٹ لانچر فراہم کردیا گیا جب کہ پولیس نے اس کے استعمال کی ریہرسل بھی مکمل کرلی۔

پولیس کے مطابق مزاحمت کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے مظاہرین کے خلاف نیٹ لانچر استعمال کیا جائے گا جس کے لیے ماہر دستہ بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

وفاقی پولیس احتجاج کے دوران پہلی بار نیٹ لانچر کا استعمال کرے گی، جدید لانچر کے ذریعے نیٹ برق رفتاری سے مظاہرین پر پھینکا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری اور ہنگامی صورتحال میں نیٹ لانچر مؤثر ثابت ہوگا جب کہ مشکل حالات میں ملزمان کو قابو کرنے میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔

اسلام آباد پولیس نے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے نیٹ لانچر کے استعمال کی ریہرسل مکمل کرلی ہے اور اس مقصد کے لیے ماہر دستہ تعینات کردیا گیا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ