ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوزنے زمبابوے کیخلاف میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

web pic 2026 09 24t221447 0341790270299 0



ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے شاندار 182 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو زمبابوے کے خلاف ویمنز ون ڈے میں 99 رنز سے کامیابی دلا دی۔

میتھیوز نے 156 گیندوں پر 182 رنز بنائے جس میں 28 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں۔ وہ 50ویں اوور میں آؤٹ ہوئیں، تاہم ان کی اننگز ویسٹ انڈیز کی کسی بھی بیٹر کی جانب سے ویمنز ون ڈے میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بن گئی۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ ویمنز ون ڈے کی تاریخ کا چھٹا سب سے بڑا انفرادی اسکور جبکہ کسی کپتان کا چوتھا بہترین انفرادی اسکور بھی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے آخری اوورز میں وکٹیں گنوانے کے باعث 300 رنز  کا ہدف دیا جبکہ 44ویں اوور میں زمبابوے کی اننگز کا خاتمہ ہوگیا اور میزبان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ