طالبان رجیم میں افغانستان منشیات کی پیداوار اورعالمی اسمگلنگ کا گڑھ بن گیا

news 1790481788 5083



news 1790481788 5083

(احمد منصور)طالبان رجیم میں افغانستان منشیات کی پیداوار اورعالمی اسمگلنگ کا گڑھ بن گیا۔

طالبان رجیم کے زیرِاثرافغانستان دنیا بھرمیں کرسٹل میتھ (آئس) کی بڑھتی پیداوار اوراسمگلنگ کے خطرناک مراکزمیں شامل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان پڑوسی ممالک کو منشیات کی علاقائی اورعالمی ترسیل کیلئے اہم راستوں میں تبدیل کررہا ہے،افغانستان میں منشیات کی تجارت کاشت سے بڑھ کر خفیہ کیمیائی لیبارٹریوں تک پھیل چکی ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے مطابق افغانستان سے سری لنکا اسمگل کی جانے والی 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی آئس پکڑی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی چیمبر الیکشن ،بزنس مین گروپ نے میدان مارلیا

بین الاقوامی رپورٹس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوتاہے کہ اس ناجائز رجیم نے اپنی بقاء کیلئے دہشت گردی اورمنشیات کا سہارا لے رکھا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ