تھائی لینڈ میں جاری ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا

copy of untitled design 311790481704 0


تھائی لینڈ میں جاری ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلال احمد نے اوور آل ایتھلیٹ فزیک کے ساتھ ساتھ 180 سینٹی میٹر کیٹیگری میں بھی گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔

58ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ میں بلال احمد نے پہلے اپنی 180 سینٹی میٹر ایتھلیٹ فزیک کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی، جس کے بعد مجموعی ایتھلیٹ فزیک مقابلوں میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ