ایران سے متعلق نئی ڈیڈ لائن سے پہلے امریکا اپنی سابقہ پیش گوئیوں کا جائزہ لے: فاطمہ مہاجرانی

news 1790654240 3919



news 1790654240 3919

(ویب ڈیسک)ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کے بارے میں نئی ڈیڈ لائن مقرر کرنے سے پہلے اپنی سابقہ پیش گوئیوں کے نتائج کا جائزہ لینا چاہیے۔

فاطمہ مہاجرانی کا کہنا تھا کہ امریکی حکام نے ایک مرتبہ پھر نئی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، تاہم اس بار یہ ڈیڈ لائن ایرانی معیشت کے حوالے سے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے عوام کے اعتماد کے ساتھ تعمیر نو، مزاحمت اور اپنے حقوق کے دفاع کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ایرانی ترجمان نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئی ڈیڈ لائن کا اعلان کرنے سے پہلے اپنی سابقہ پیش گوئیوں کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ بھی دیکھ لیں۔

ایرانی حکومت کی ترجمان کا بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان تازہ دعوؤں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں انہوں نے ایران کو تباہ کرنے کی بات دہراتے ہوئے ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ 

ٹرمپ نے پیر کو یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ان کے نمائندوں اور ثالثوں کے درمیان بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ