فرانس: طلبہ اور پولیس آمنے سامنے، متعدد ہائی اسکول بند، آنسو گیس کا استعمال

fra 290926 d


پیرس،: فرانس میں منگل کو طلبہ کے احتجاج کے باعث کئی ہائی اسکول بند کر دیے گئے، جبکہ الپس-میری ٹائمز میں طلبہ اور سکیورٹی فورسیز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ بی ایف ایم ٹی وی کے مطابق پیرس، سینٹ-ڈینس، گرینوبل اور للی کے اسکول صبح سے متاثر رہے۔ پیرس کی تعلیمی اتھارٹی کے مطابق دارالحکومت کے ۹۰؍ ہائی اسکولوں میں سے تقریباً ۱۰؍ کو بلاک کرنے کی کوششیں کی گئیں۔
الپس-میری ٹائمز کے سب سے بڑے تعلیمی کمپلیکس پارک-امپیریل (تقریباً ۳۰۰۰؍ طلبہ) میں طلبہ نے گیٹ بلاک کرنے کی کوشش کی اور الیکٹرک سائیکلوں کو آگ لگا دی۔ پولیس اور فائر فائٹرز کی مداخلت پر طلبہ اور اہلکاروں کے درمیان تعطل پیدا ہوا اور اہلکاروں پر اشیاء پھینکی گئیں۔ بعد ازاں پولیس نے طلبہ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس فائر کی۔
طلبہ بھری ہوئی کلاسوں اور اساتذہ کی کمی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ۲۰۲۷ء کے بجٹ کے اعلان سے قبل عوامی شعبے کی ٹریڈ یونینوں نے بھی ہڑتال کا اعلان کیا اور نیس، مارسیل، پیرس اور ٹولوز سمیت تقریباً ۱۷۰؍ مظاہروں کا منصوبہ بنایا۔ سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ایئرلائنز سے پیرس-چارلس-ڈی-گول اور مارسیل-پروونس ہوائی اڈوں پر پروازیں کم کرنے کو کہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ