مکہ دفاعی معاہدہ مسلمانوں کے اتحاد کی جانب مثبت قدم ہے: ایرانی صدر

pezashkiyan d


تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے درمیان طے پانے والا مکہ دفاعی معاہدہ ان کی نظر میں مسلمانوں کی یکجہتی اور اسلامی اتحاد کے حصول کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
قطر کے الجزیرہ ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے خطے کی سیاسی صورتحال، امریکا ایران مذاکرات، آبنائے ہرمز اور علاقائی ممالک سے تہران کے تعلقات پر گفتگو کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ معاہدہ ایران کے خلاف ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ مسلمانوں کے اتحاد کے لیے ہے اور اسلامی اتحاد کی طرف بڑھنے والا قدم ہو سکتا ہے۔
امریکا کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں پزشکیان نے کہا کہ تہران کو واشنگٹن پر کوئی اعتماد نہیں اور یہ بھی معلوم نہیں کہ کس بنیاد پر معاہدہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا ایران کی تازہ ترین تجویز پر اپنا موقف واضح کرے گا۔ ان کے مطابق ایران نے ثالث ممالک قطر اور پاکستان کے ذریعے اپنے پیغامات واشنگٹن تک پہنچائے ہیں۔
یمن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حوثیوں کی کارروائیوں کا ایران سے کوئی تعلق نہیں۔ حوثیوں اور سعودی عرب کے تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہییں، اور ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان بھائی سے نہیں لڑنا چاہیے۔

متعلقہ پوسٹ