یمن: سرکاری فوج کے حوثیوں کے ٹھکانوں پر تین دن میں 700 سے زائد حملے، 2316 حوثی ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ

yemen houtis d


صنعا: بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے مختلف ٹھکانوں پر 756 حملے کیے گئے، جن میں مجموعی طور پر 2316 حوثی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
سرکاری فوج کے بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں ڈرون طیارے چلانے والے 6 ماہرین بھی مارے گئے، جن کا تعلق ایران سے بتایا جا رہا ہے۔ ان کی ہلاکت کا مقام صوبہ تعز بتایا گیا ہے۔ یہ حالیہ شدت اختیار کرنے والی جھڑپوں میں حوثیوں کو پہنچنے والا سب سے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے، اور زیادہ تر جانی نقصان تعز میں ہوا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی افواج نے فضائی حملوں میں تعز کے شہر المخا میں حوثی جنگجوؤں کے اجتماعات اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جبکہ ڈرون طیاروں نے شمالی صوبے الجوف میں حوثی باغیوں کی گاڑیوں اور اجتماعات پر حملے کیے۔

متعلقہ پوسٹ