پاکستان کی جانب سے اذان اویس 32 اور عامر جمال 34 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ طیب عارف 13 اور محمد طحہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 316 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف دیا۔
چوتھے روز سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا، تاہم دوسرے ہی اوور میں محمد عباس نے اسیتھا فرنانڈو کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے سری لنکن اننگز کا خاتمہ کردیا۔
پاکستان کی جانب سے بولنگ میں عامر جمال اور محمد عباس نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، رضا اللہ نے 2 جبکہ ثاقب خان اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کے پہلی اننگز کے 98 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 325 رنز بنائے تھے اور 227 رنز کی اہم برتری حاصل کی تھی۔

