
(24نیوز)مصر نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔
مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ مصر کے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ تینوں ممالک کے ساتھ گہرے اور خصوصی تعلقات ہیں، جو صرف سیاسی شعبے تک محدود نہیں۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت سے متعلق سوال پر بدر عبدالعاطی نے کہا کہ مصر شروع ہی سے اس معاہدے سے آگاہ ہے اور معاملے کا مصری ریاستی اداروں میں جامع جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدوں اور ان سے وابستہ ذمہ داریوں کے حوالے سے مصر کے آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل جائزہ لینا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام

