کراچی، اورنگی رئیس امروہی کالونی میں گلے پر تیز دھار آلے کے وار سے خاتون زخمی

chhipa 11790551633 0



کراچی:

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن رئیس امروہی گلی نمبر 3 میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے خاتون زخمی ہوگئی۔

زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 35 سالہ علینہ کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کے گلے پر وار کیا گیا تھا ، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ عبدالغفار نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی خاتون عطائی ڈاکٹر ہے جس کا کسی خاتون سے جھگڑا ہوا تھا اور اس دوران یہ واقعہ پیش آیا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔





Source link

متعلقہ پوسٹ