پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیاگیا۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹ کم از کم 200 روپے میں دستیاب ہوں گے،ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے آن لائن ٹکٹ 3 اکتوبر سے فروخت ہوں گے جبکہ فزیکل ٹکٹ 5 اکتوبر سے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے پہلے دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے جنرل ٹکٹ 300 روپے سے شروع ہوں گے،تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے جنرل ٹکٹ کی کم از کم قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔
پہلے دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے وی آئی پی ٹکٹ 1,000 روپے سے دستیاب ہوں گے،تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے وی آئی پی ٹکٹ 800 روپے سے دستیاب ہوں گے،پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹ 10 اکتوبر سے آن لائن دستیاب ہوں گے،تین ملکی سیریز کے فزیکل ٹکٹ 14 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔
تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی،تین ملکی سیریز کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچزبھی کھیلے جائیں گے،پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے تاہم ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ بعد میں بتائی جائے گی۔

