2027 World Cup: Pakistan and India to face off on October 10; schedule released.

web pic 2026 10 01t211426 2331790871431 0


آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا، جس کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کا میچ 10 اکتوبر 2027 کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے علاوہ آسٹریلیا، افغانستان، زمبابوے اور ایک کوالیفائر ٹیم بھی موجود ہوگی۔

 

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی متوقع مقابلہ اتوار 10 اکتوبر کو ہوگا۔ دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے کے بعد بھی سپر 7 مرحلے میں پہنچنے کی صورت میں دوبارہ ایک دوسرے کے مدمقابل آسکتی ہیں۔

ورلڈ کپ 2027 کی میزبانی جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کریں گے۔

 





Source link

متعلقہ پوسٹ