شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن7خوارج جہنم واصل کر دئیے

news 1790919635 8851



news 1790919635 8851

( احمد منصور )سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ،شمالی وزیرستان کےعلاقے  میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران7خوارج جہنم واصل کر دئیے۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے عیدک میں سیکیورٹی فورسز  نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں7خوارج جہنم واصل کر دئیے گئے ۔

سیکیورٹی فورسز نے بھرپورعزم اور جنگی مہارت کے ساتھ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا تعاقب کیا  ۔

سیکیورٹی فورسزنے فتنہ الخوارج کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کوتباہ کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں:نظر بندی کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ،فریقین کو نوٹس جاری 

پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارروائیوں نےخوارج کے ٹھکانوں کونشانہ بناتے ہوئے دہشتگردوں کیلئےعلاقے میں گنجائش محدود کردی۔ 

 سیکیورٹی فورسزعزم استحکام ویژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے اورپائیدارامن کےقیام کیلئے پرعزم ہیں۔
 





Source link

متعلقہ پوسٹ