سکھر حیدرآباد موٹروے کی تعمیرکا آغاز کب سے ہوگا؟ وفاقی وزیرمواصلات نے تفصیل بتا دی

dd08591a916e9cca8c1c25faa89442ce L


وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے سکھر حیدر آباد موٹروے کی تعمیر کے اگلے ماہ آغاز کی خوشخبری سناتے ہوئےکہا ایم سکس موٹروے سندھ سمیت پاکستان بھرمیں تجارتی سرگرمیوں کو نئی رفتار دے گی۔

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کےبیان پر جاری اپنے ایکس پر پیغام میں کہا 23 برس سےزیرالتوا موٹروے کی تعمیر شروع ہونےجا رہی ہے،اللہ تعالیٰ کا کرم ہےایم سکس جیسے تاریخی منصوبےکوعملی شکل دینےکا موقع مل رہا ہے۔

وزیر مواصلات کےمطابق ایم سکس ملک کی معاشی ترقی اور علاقائی رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی،اور یہ منصوبہ سندھ اور پاکستان کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

عبدالعلیم خان نےکہاسکھرحیدرآباد موٹروے کی سنگِ بنیادکی تقریب میں صدرآصف زرداری اوربلاول بھٹو کوخصوصی مدعو کریں گے,وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے معزز اراکین کو بھی اس تقریب میں دعوت دیں گے۔

 


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ