لاہور – وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کی فتح پر قوم اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں وزیراعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے اس کامیابی کو ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے ایک مثبت اور کامیاب آغاز قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم مستقبل کے میچز میں بھی اسی جذبے اور کارکردگی کے ساتھ کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔

