اسلام آباد – دبئی میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت اور اتفاق رائے کیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ نے سفیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری اور عوامی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔
پاکستانی سفیر نے بھی اقتصادی تعاون اور مختلف شعبوں میں مشترکہ مواقع کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

