سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے خون عطیہ کرکے سالانہ قومی خون عطیہ مہم 2026 کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
سعودی پریس ایجنسی ’واس‘ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے خود خون عطیہ کرکے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو بھی اس قومی اور انسانی مہم میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دی۔
قومی خون عطیہ مہم کا مقصد ملک بھر میں رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے کے رجحان کو فروغ دینا خون کے ذخائر کو مستحکم رکھنا اور ضرورت مند مریضوں کے لیے بروقت خون کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق خون کا عطیہ ایک اہم انسانی اور قومی خدمت ہے، جس کے ذریعے ہنگامی حالات، مختلف آپریشنز اور دیگر طبی ضروریات کے دوران مریضوں کی جان بچانے میں مدد ملتی ہے۔
مہم کے ذریعے عوام میں باقاعدگی سے خون عطیہ کرنے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور رضاکارانہ عطیات کے کلچر کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

