
( ویب ڈیسک ) یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کا کہنا ہے کہ اسے یمن کی بندرگاہ المخا سے 60 ناٹیکل میل جنوب میں ایک واقعے کی اطلاع موصول ہوئی جہاں ایک آئل ٹینکر کے عملے نے جہاز کے قریب متعدد دھماکے دیکھے۔
یہ بھی پڑھیں:دوبارہ فوجی تصادم ہوا تو ہمارا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا، ایران نے خبردار کردیا
برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق جہاز کا عملہ محفوظ ہے اور واقعے کے نتیجے میں ماحولیاتی آلودگی کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب امریکا نے برطانوی فوجی اڈے پر حملے کے خدشے کے پیش نظر برطانیہ کے فیئرفورڈ ائیربیس سے بی ون بمبار طیارے واپس بلا لیے۔
امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار کے مطابق امریکا نے برطانیہ کے فیئرفورڈ ائیربیس سے اپنے تمام بمبار طیارے واپس بلا لیے ہیں۔ یہ پیش رفت ائیربیس پر حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہے میں 5 افراد کی گرفتاری کے بعد سامنے آئی ہے۔

