واشنگٹن/اسلام آباد،– امریکی رکن کانگریس اور کانگریس میں پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین ٹام سوازی نے اسلام آباد کی مسجد میں خودکش حملے پر
ٹام سوازی نے اپنے بیان میں کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران انہیں بتایا گیا تھا کہ برکینافاسو کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گرد حملے پاکستان میں ہوتے ہیں۔
مذہبی ہم آہنگی کی اپیل
امریکی رکن کانگریس نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دہشت گردی کی ہر قسم کا خاتمہ کرنا چاہیے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والوں کو مسترد کرنا چاہیے۔
ٹام سوازی نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے لیے سب کو متحد ہونا چاہیے۔
گریگری میکس کی مذمت
ایک اور امریکی رکن کانگریس گریگری میکس نے مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر دہشت گرد حملے کو ہولناک قرار دیا اور کہا کہ پاکستانیوں کو محفوظ اور آزادانہ عبادت کا حق ہونا چاہیے۔

