کراچی/اسلام آباد – مجلس وحدت مسلمین نے جامع مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش دھماکے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔
علامہ صادق جعفری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
انہوں نے شہداء کی بلندیٔ درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ
مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سانحہ اسلام آباد کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاج کیا گیا جس میں علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن سمیت دیگر عمائدین اور بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

