آپریشن، ریلوے کی 9 ارب کی سیکڑوں ایکڑ اراضی واگزار

railway land1775784382 0



لاہور:

پاکستان ریلوے نے لاہور، راولپنڈی ،ملتان ،پشاور، سکھر سمیت ملک کے مختلف ڈویژنز میں پولیس آپریشن کے دوران تقریبا 9 ارب 14 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کمرشل اورزرعی 355 ایکڑ اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار کرا لی۔

ان زمینوں پر لوگ کئی برسوں سے قابض اور متعدد بار آپریشن کے بعد پھر قابض ہو جاتے تھے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی کی خصوصی ہدایت پر آئی جی ریلوے وصال فخر سلطان نے ٹیم کے ہمراہ آپریشن کیا۔

زمین پر 200 گھر تعمیراور 100 ایکڑ سے زائد پر فصلیں اگائی جاتی تھیں،دوران آپریشن قابضین نے ریلوے ٹیموں پر تشدد کیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا یہ سلسلہ جاری ہے۔

دریں اثناء پاکستان ریلویز میں گریڈ18 ،20 اور21 کے چھ افسران کاتقرروتبادلہ کردگیا،نوٹیفیکشن کے مطابق گریڈ 21 کے ریلوے افسر راحت مرزا ایڈیشنل جی ایم ریلوے مکینیکل تعینات، جی ایم ریلوے ویلفیئر کا اضافی چارج بھی ہو گا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ