جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کو اپنی جوہری افزودگی کم کرنا ہوگی، جے ڈی وینس

جے ڈی وینس.webp


جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کو اپنی جوہری افزودگی کم کرنا ہوگی، جے ڈی وینس

‘محض مستقبل میں جوہری سرگرمیوں میں کمی کی یقین دہانی کافی نہیں’

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کو اپنی جوہری افزودگی کی صلاحیت کم کرنا ہوگی۔

ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ یہ واضح نہیں کہ ایران فیصلے کس طرح کرتا ہے، امریکا ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ سے مذاکرات کررہا ہے۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاہدے کے لیے ایران کو جوہری افزودگی کی صلاحیت کم کرنا ہوگی، محض مستقبل میں جوہری سرگرمیوں میں کمی کی یقین دہانی کافی نہیں، اگر ایران جوہری ہتھیار نہیں چاہتا تو پھر 60 فیصد افزودو ایندھن کی ضرورت کیوں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا تو انتہائی افزودہ ایندھن تیار نہ کرے۔ واشنگٹن کو تاحال واضح طور پر معلوم نہیں کہ تہران میں اہم فیصلے کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ صدارتی انتخاب لڑنے کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں کرسکا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ