شکست اورذلت کے بعد امریکہ کو تاریخ کا اہم واقعہ پڑھنا چاہیے؛محسن رضائی 

news 1791619453 6172



news 1791619453 6172

(24نیوز)ایرانی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہاہے کہ جو کوئی تاریخ کو درمیان میں لاتا ہے، اسے اس کے دہرائے جانے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔
ایرانی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ایران کے ہاتھوں شکست اور ذلت کے بعد امریکی حکام کو تاریخ کا اہم واقعہ پڑھنا چاہیے، ساسانی سلطنت کے بادشاہ شاپور اوّل کے سامنے رومی شہنشاہ کو گھٹنے ٹیکنے پڑے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آئل اینڈ گیس سیکٹر کی کارکردگی؛ ماہانہ رپورٹ سامنے آگئی
محسن رضائی نے کہاکہ ایرانیوں کا سامنا ایسے لوگوں سے رہا ہے جنہوں نے خود کو کائنات کا آقا قرار دیا، وہ آگ اور شعلوں کے ساتھ آئے، لیکن خاک اور رسوائی کے ساتھ رخصت ہوئے، جو کوئی تاریخ کو درمیان میں لاتا ہے، اسے اس کے دہرائے جانے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ