مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے رابطہ

molana and shehbaz sharif1791656307 0



جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت سے رابطہ کرکے حکومتی مؤقف سے آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کرکے وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات اور خیبرپختونخوا کی صورت حال سے متعلق حکومتی مؤقف سے آگاہ کیا۔

بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ملاقات کے لیے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں مذاکرات کے لیے وقت مانگ لیا کیونکہ وہ پی ٹی آئی سے مزید مذاکرات چاہتے ہیں اور اس حوالے سے پی ٹی آئی ان سے مسلسل رابطے میں ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف مذاکرات اور مشاورت کے لے مولانا فضل الرحمان کو مزید ٹائم دے سکتے ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ