کراچی:
شہر قائد میں سپر ہائی وے بائیکو پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں پولیس نے ایمبولنس کی مدد سے عباسی شہید اسپتال کیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اسپتال منتقلی کے دوران شدید زخمی ہونے والا ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ 40سالہ سہراب کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
ادھر رسالہ کے علاقے سول اسپتال ملک بیکری کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 28سالہ شایان نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش پولیس نے ایمبولنس میں سول اسپتال منتقل کرکے جانچ کا عمل شروع کردیا۔
ہیڈ محرر تھانہ رسالہ کے مطابق واقعے کے بعد نامعلوم کار سوار شخص فرار ہوگیا

