افغانستان میں طالبان مخالف گروپس کی گوریلا کارروائیاں تیز

afghan taliban terrorists1775277342 0


افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح کارروائیوں میں مسلسل تیزی آگئی ہے.

طالبان مخالف مسلح گروپوں نے طالبان رجیم کیخلاف صوبہ تخار، پروان اور بدخشاں میں مربوط کارروائیوں کا دعویٰ کیا.

افغانستان کے سابق جنرل یاسین ضیا کی تنظیم، افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق صوبہ تخار کے دارالحکومت تالقان میں طالبان کی انٹیلی جنس ٹیم پر گوریلا حملہ ہوا جس میں 4 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے.

صوبہ پروان میں کابل شمال شاہراہ پر طالبان چوکی پر حملے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے.

افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کی تنظیم افغان گرین ٹرینڈ کے مطابق صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں طالبان کی 219ویں بریگیڈ کی فوجی گاڑی کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا، کارروائی میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی.





Source link

متعلقہ پوسٹ