پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا؛ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

1791832655 پیٹرول.webp


اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد وزارتِ پیٹرولیم نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 395 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

WhatsApp Image 2026 10 12 at 11.27.35 PM

وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جب کہ ان قیمتوں کا اطلاق 13 اکتوبر کے لیے کیا گیا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ