سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

94242b4dd4112b3d59505d215d190270 L


ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے 169 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان کوشل مینڈس 87 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کمِنڈو مینڈس 40 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

دیگر بلے بازوں میں سِنیتھ جایاوردینا 38 اور لہیرو اُڈارا 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عمران اور عرفات منہاس نے 1، 1 کھلاڑی آؤٹ کیا۔

اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکورکیے۔ 

قومی ٹیم کی جانب سے کپتان صاحبزادہ فرحان 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عرفات منہاس 34 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

دیگر بلے بازوں میکں حسن نواز 16، عبدالصمد 15، فخر زمان 12، محمد عمران 6، خواجہ نافع 3 جبکہ معاذ صداقت اور رضا اللہ 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے داسُن شناکا نے 3، ایشان ملنگا اور نوان تھسارا نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ وِجایاکانت ویاس کانت نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ