اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

9bafa7d4f5ea46099d2a1c11816dca3f L


پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کار 16 اکتوبر 2026 سے 31 مارچ 2027 تک نافذ رہیں گے۔

سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات صبح 8:45 سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلیں گے، سنگل شفٹ اسکولوں میں جمعہ کے روز چھٹی دوپہر 12:30 بجے ہوگی۔

ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ پیر تا جمعرات صبح 8:45 سے دوپہر 1:15 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کے روز صبح کی شفٹ 12:30 بجے ختم ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ اسکولوں کی دوسری شفٹ پیر تا جمعرات دوپہر 1:30 سے شام 4:30 بجے تک ہوگی، جمعہ کے روز دوسری شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام 4:30 بجے تک جاری رہے گی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو نئے اوقات کار پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے جبکہ سی ای اوز ایجوکیشن طالبات کے اسکولوں کے 15 منٹ کا فرق ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ کرسکیں گے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ