سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور بارڈر قوانین کی 14,242 خلاف ورزیاں ریکارڈ

saudi 0504 d


ریاض، سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور بارڈر سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کریک ڈاؤن کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
26 مارچ سے یکم اپریل 2026 تک کی جانے والی مشترکہ انسپیکشن مہموں کے دوران مجموعی طور پر 14,242 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں 7,884 افراد اقامہ قانون کی خلاف ورزی، 3,948 غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 2,410 لیبر لا کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے گئے۔
غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش پر 1,449 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 71 فیصد ایتھوپین، 27 فیصد یمنی اور 2 فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ 29 افراد کو سرحد پار کر کے ہمسایہ ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا، جبکہ سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے میں ملوث 25 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق فی الحال 36,365 تارکین وطن (جن میں 32,309 مرد اور 4,056 خواتین شامل ہیں) ضوابط پر عملدرآمد کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ ان میں سے 6,808 کو سفری دستاویزات کے لیے اپنے سفارت خانوں یا قونصل خانوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی، 3,416 کو سفری انتظامات مکمل کرنے کو کہا گیا، جبکہ 6,285 غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے متعلقہ ممالک واپس بھیج دیا گیا۔
یہ مہم سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے قوانین کی پابندی یقینی بنانے اور غیر قانونی امیگریشن پر کنٹرول رکھنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے

متعلقہ پوسٹ