امریکا اور چین کے اعلیٰ حکام کے درمیان سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں تجارتی مذاکرات کا پہلا دن پیر کو مکمل ہو گیا۔ مذاکرات کے بعد کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
یہ بات چیت رواں سال مئی میں طے پانے والے عارضی معاہدے کے تسلسل میں ہو رہی ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر عائد تجارتی پابندیاں وقتی طور پر ختم کر دی تھیں۔ عارضی جنگ بندی کی مدت 12 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔
امریکی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کر رہے ہیں جبکہ چین کی نمائندگی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کر رہے ہیں۔ مذاکرات منگل کو دوبارہ شروع ہوں گے۔