پاکستان: عوامی مینڈیٹ چھینے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 لگایا جائے، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا مطالبہ

IMG 20260118 WA1403


کراچی (خصوصی نمائندہ) – تحریک تحفظ آئین پاکستان نے عوامی مینڈیٹ چھینے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک جماعتوں نے غیرجانبدار الیکشن کمیشن اور فری اینڈ فیئر الیکشن کے انعقاد پر زور دیا۔
آل پارٹیز کانفرنس میں شرکا نے حکومت سندھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات میں سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔
کانفرنس کے اختتام پر جاری کیے گئے اعلامیے میں اپوزیشن جماعتوں نے ججوں کے جبری تبادلوں کی شدید مذمت کی۔ شرکا نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنایا جانا چاہیے اور ججوں کے تبادلے کسی بیرونی دباؤ کے بغیر ہونے چاہیے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے زور دیا کہ جمہوریت کی بحالی اور آئین کی بالادستی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی عزت اور احترام کیا جانا چاہیے اور جو لوگ آئینی حدود سے تجاوز کریں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
کانفرنس میں شریک رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے مسائل کو ترجیح دے اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ پوسٹ